منی پور (مشرق نیوز) بھارتی ریاست منی پور میں انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات کے باعث متعدد پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کا عمل متاثر ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انتخابی حکام نے تشدد کے واقعات سے متاثرہ 11 پولنگ سٹیشنوں پر ووٹنگ کالعدم قرار دیکر نئے سرے سے پولنگ کروانے کا حکم دیدیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کانگریس نے منی پور کے 47 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا تھا، کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ پولنگ بوتھوں پر قبضہ کیا گیا اور انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔ یاد رہے کہ منی پور میں جمعہ کو انتخابات کے دوران مسلح گروپس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ملی تھیں۔ ان مسلح گروپس نے بھاری حفاظتی انتظامات میں پولنگ سٹیشنوں پر قبضے کی کوششیں بھی کیں۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں ایک سال کے دوران نسلی جھڑپوں کے دوران اموات کے باوجود بھی ووٹنگ ٹرن آوٹ زیادہ رہا ہے۔
بھارتی ریاست منی پور میں انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات
















