بجلی چوری کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق سے بات چیت کیلئے آمادہ

پشاور:(بیورورپورٹ)بجلی چوری کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے بات چیت کیلئے آمادگی ظاہر کردی۔

انٹرویومیں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا بجلی چوری وفاقی حکومت کی نااہلی ہے ،معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،اویس لغاری کااپنی نااہلی چھپانے کیلئے کے پی حکومت پرالزم لگانا غیرمناسب ہے، بجلی چوری ختم کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے تاہم لگتا ہے اویس لغاری کو اپنی ذمہ داریوں کا پتہ ہی نہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہابجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات ادا کرنے کی بجائے الزامات لگائے جارہے ہیں ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پہلے ہی تجویز دے چکے بقایات بجلی بلز میں ایڈجسٹ کیے جائیں۔