شکرگڑھ نادرا آفس میں پاسپورٹ کاونٹر کا افتتاح،وعدہ پورا کردیا،عملی کام پر یقین رکھتے ہیں:احسن اقبال


شکرگڑھ: ( تحصیل رپورٹر) شکرگڑھ نادرا آفس میں پاسپورٹ کاونٹر کا افتتاح کر دیا گیا، وفاقی وزیراحسن اقبال اور چودھری انوارالحق ایم این اے نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے 28مقامات پر پاسپورٹ کی سہولیات دینا کا وعدہ کیا تھا جوہم نے پورا کردیا ہے، عمران خان کی4 سال کی حکومت نے پاکستان کو 10سال پیچھے دھکیل دیا ،ہمیں پاکستان کو 2017 والی پوزیشن پر لانے کےلئے 2028 تک محنت کرنا پڑے گی، پاکستان2029 تک معاشی حوالے سے صحیح سمت میں آجائے گا، سعودی عرب کےساتھ معاہدے طے پا رہے ہیں ، حکومت کی پالیسیوں کے وجہ سے اس وقت پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، عملی کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔