کسانوں کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان

چنیوٹ:(رانا وقاص ) کسانوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔

بانی کسان اتحاد ضلع چنیوٹ مہرامجد نول،ضلعی صدر سہراب خان لونا ودیگر رہنماﺅں نے پرنٹ میڈیا کلب میں کسانوں کو درپیش مسائل پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاں ہے کہ کسانوں سے مکمل گندم نہ خریدنااور گندم کی قیمت خرید گزشتہ سال سے کم کرنایہ کسان کےخلاف سازش ہے ملک کی معیشت میں زراعت کااہم رول ہے مگر پھربھی کسان کےساتھ ہی ناانصافی کیوں ہورہی ہے ملک میں گندم ہونے کے باوجود سابقہ حکومت نے باہرسے گندم کیوں منگوائی اس کی انکوائری کی جائے۔

کسان رہنماوں نے مزید کہاشوگر ملز نے چا ماہ پہلے گنا خریدا چنیوٹ میں شوگر ملز کی طرف 15 ارب روپے کی رقم تھی جو تھوڑی ادائیگی کی جبکہ باقی ادائیگی روک لی گئی اور چیک دئیے جوکہ ڈس آنر ہوچکے ہیں بینک ملازمین کسانوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور فوری ٹال مٹول کرکے یب بنک سے نکال دیتے ہیں اسٹیٹ بینک فوری نوٹس لے۔واپڈا نے ظلم کیاانتہا کی ہوئی ہے 15لاکھ کے بجلی کےبل پر اڑھائی لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے کسان کو کھاد بلیک میں مہنگی مل رہی ہے انتظامیہ مافیا کے آگے بے بس نظر آرہی ہے بیوروکریسی مافیاکےساتھ ملی ہوئی ہے اور حکومت کوسب اوکے کی رپورٹ دی ہے حکومت کوچائیے کہ جب فصل کی قیمت طے کرے تواس کمیٹی میں کسان کوبھی شامل کرے اور مشاورت کے بعد فصل کی قیمت طے کی جائے اگر کسانوں کوان کاحق نہ دیاگیا تو اپنی قیادت کسان اتحاد چوہدری خالد باٹھ گروپ کے ساتھ ملکر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے جب تک کسانوں کوان کاحق نہیں مل جائے کسانوں کومجبور نہ کریں اگر کسان سڑکوں پر نکل آئے تو سنبھالنا آسان نہیں ہوگا میڈیا کے بہت مشکور ہیں ۔