ججز خط کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں:اسلام آباد ہائیکورٹ بار

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

آئینی درخواست میں استدعا کی گئی عدالت ہائیکورٹ ججز کے خط کی روشنی میں شفاف تحقیقات کرائے، شفاف تحقیقات کے بعد عدلیہ کو نیچا دکھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،ہائیکورٹ بار نے کہامعاملہ اگر سپریم جوڈیشل کونسل سے متعلقہ ہو تو عدالت کونسل کو جائزے کیلئے سفارشات بھیجے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے خط میں سنگین نوعیت کے واقعات بیان کئے ،آزاد عدلیہ آئین کی بنیاد و فراہمی انصاف کا واحد ذریعہ ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ کسی صورت قبول نہیں۔