اے سی فیروز والہ متحرک ،نان روٹی مہنگی بیچنے والوں کو جرمانے

فیروز والہ: (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فیروز والہ ایم جمیل نے روٹی اور نان کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں تندور مالکان کو 20،20ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر فیروز والہ متحرک ہوگئے اسی دوران انہوں نے مختلف علاقوں میں موجودہ تندوروں اور ہوٹلوں کا جائزہ لیا اور زائد قیمت پر روٹی اور نان فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جبکہ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر فیروز والہ کی زیر دستی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے بھی بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں حکومتی نرخ ناموں میں ہوا میں اڑانے والوں کیخلاف سخت اقدامات کئے اورمتعدد دکانداروں کو زائد نرخوں پر روٹی اور نان بیچنے پر بھاری جرمانے عائد کیے۔