کندیاں :(سعید عابد) کندیاں اور گردونواح میں موسلادھار بارشوں نے میونسپل کمیٹی کندیاں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ۔
بارش سے شہر کی گلیاں کوچے اور بازار جھیل کا منظر پیش کرنے لگے نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے بارشی پانی لوگوں کی دکانوں اور گھروں میں داخل ، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔
کاروبار زندگی معطل ، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے حالیہ موسلادھار بارش کی وجہ سے گندم اور چنے کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہو گیا کئی گھروں میں بارشی پانی داخل ہونے کی وجہ سے مکان اور دیواریں بھی متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کا عملہ خواب خرگوش کے مزے لیتا رہا تحصیل انتظامیہ کی طرف سے بھی اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے ۔
کندیاں: موسلا دھار بارشوں نے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا پول کھو ل دیا
















