نئی دہلی (مشرق نیوز) کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تناو میں مزید اضافہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق کینیڈا نے بھارت میں ڈپلومیٹک مشنز سے درجنوں بھارتی عملے کو فارغ کردیا۔ کینیڈا کا موقف ہے کہ سفارتی عملے کی کمی کے سبب ڈپلومیٹک مشنز کو منظم کرنا مشکل ہے۔ واضح رہے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا آغاز گزشتہ برس کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ہوا تھا۔ کینیڈین وزیرعظم نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارتی حکومت پر عائد کیا تھا۔ بعد ازاں بھارت نے 41 کینیڈین سفارتی حکام کو ملک چھوڑنے کا کہا تھا ، بھارتی اقدام کے بعد کینیڈا نے ڈپلومیٹک مشنز میں ”ان پرسن آپریشن“ بند کردیا تھا۔
کینیڈا نے بھارت میں سفارتی مشنز سے درجنوں بھارتی عملے کو فارغ کر دیا
















