اسلام آباد: (بیورورپورٹ )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار، بلوچستان میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
وزیر داخلہ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے اور صبر جمیل کی دعا کی ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا حکومت، سکیورٹی فورسز اور عوام دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پرعزم ہیں اور پاک دھرتی سے ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔
دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے: وزیر داخلہ
















