اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج فلسطینی درخواست رکنیت پر غور کریگی

نیویارک (مشرق نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج فلسطین کی رکنیت کی درخواست پر غور کریگی۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کو 2012 سے اقوام متحدہ میں غیر رکن مبصر کا درجہ حاصل ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 193 ارکان میں سے تقریباً 140 فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر چکے ہیں۔ اس موقع پر سلامتی کونسل کے کسی بھی مستقل رکن کی جانب سے فلسطین کی درخواست کو ویٹو کئے جانے کا خدشہ ہے۔