فیصل آباد:( بیورو رپورٹ) چیف افسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو نے ٹیموں کے ہمراہ ستیانہ روڈ پر تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا،اپنی نگرانی میں شاہرات پر تجاوز شدہ سامان ضبط کرادیا اور پختہ تجاوزات کو مسمار کرایا گیا۔
زبیروٹو نے کہاٹریفک کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ بلاناغہ جاری ہے۔تجاوزات مافیا کے خلاف مہم ستھراپنجاب پروگرام کے اہداف کا سلسلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دکاندار تجاوزات سے بازرہیں بصورت دیگر ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔شہر کے حسن کو قائم اور راہگیروں کے لئے شاہرات وفٹ پاتھس پر سازگار ماحول قائم کرنا ترجیح ہے۔
فیصل آباد ستیانہ روڈ پر قائم تجاوزات کیخلاف کریک ڈاﺅن
















