فیصل آباد:( بیورو رپورٹ) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ڈویژن کی24لوکل باڈیز کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔معاہدہ پر دستخط کمشنر سلوت سعید کی زیرصدارت اجلاس میں ہوئے۔کمشنر نے معاہدہ کی دستاویزات ڈپٹی کمشنرزکے حوالے کیں۔
معاہدے کے تحت صفائی ستھرائی کی خدمات کی ذمہ داری فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد ہوگی۔ڈویژن کے اضلاع و میونسپل کمیٹیز کے مابین ''ساما''معاہدہ کے تحت ڈویژن کی چاروں ضلع کونسلز،سٹیز و میونسپل کمیٹیز میں عملہ صفائی و مشینری ایف ڈبلیو ایم سی کے حوالے کر دی جائے گی جس سے صفائی ستھرائی کے بہترین انتطامات عمل میں لائے جائیں گے۔فیصل آباد میں ضلع کونسل،چک جھمرہ،کھرڑیانوالہ،سمندری، تاندلیانوالہ،ماموں کانجن،ڈجکوٹ و جڑانوالہ جبکہ ضلع جھنگ میں ضلع کونسل،جھنگ سٹی،تحصیل شورکوٹ،احمد پور سیال،اٹھارہ ہزاری اور گڑھ مہاراجہ کے ایڈمنسٹریٹرز کے ساتھ معاہدہ طے پایا۔
ضلع ٹوبہ ٹیگ سنگھ میں ضلع کونسل،ٹوبہ سٹی، تحصیل گوجرہ، پیر محل،کمالیہ،جبکہ ضلع چنیوٹ میں ضلع کونسل،چنیوٹ سٹی،تحصیل بھوانہ،لالیاں اور چناب نگر کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں،کمشنر نے کہا ڈویژن کے اضلاع کے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کی معیاری خدمات فراہم کی جائیں گی۔
فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی24لوکل باڈیز کے مابین معاہدہ
















