ساہیوال : فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری مشروب بنانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

ساہیوال:(بیورورپورٹ
)عید قریب آتے ہی غیر معیاری مشروبات فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اڈہ 39 نور شاہ روڈ اوکاڑہ میں سوڈا واٹر فیکٹری کی انسپکشن، 210 لٹر ناقص مشروبات تلف کردی گئیں، 40 کلو معروف برانڈز کی خالی بوتلیں، 20 کلو ڈھکن اور فلنگ مشینری ضبط کرلی گئی، جعل سازی کرنے پر سوڈا واٹر فیکٹری مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی۔

نور شاہ روڈ اڈہ 39/3R میں جعلی مشروبات بنانے والی سوڈا واٹر فیکٹری کی انسپکشن کی گئی۔ مشروبات کی تیاری میں ناقابل فلیورز اور غیر معیاری اجزاءکی ملاوٹ کی جارہی تھی، ملاوٹ شدہ واٹر کی فلنگ کے لیے معروف برانڈز کی بوتلوں کا استعمال کیا جارہا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے جعلی فلنگ مٹیریل ضبط کرکے فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہاخوراک میں جعل سازی ایک سنگین جرم ہے۔ جعل ساز مافیا کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ترجیح ہے۔