بشام حملہ، چینی انجینئرز کو لے جانےوالی بس بم، بلٹ پروف نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) چینی انجینئرز کو لے جانےوالی بس بم، بلٹ پروف نہ ہونے کا انکشاف، پولیس نے بشام حملے کی دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کردی۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی جانچ کی بنیاد پر چینیوں کو لے جانےوالی گاڑی بلٹ اور بم پروف نہیں لگتی، ہلاک ہونےوالے چینی باشندوں میں خاتون انجینئر بھی شامل ہے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا جائے وقوعہ کی فضائی تصویر بھی حاصل کر لی ،بشام تھانہ تقریباً 6 کلومیٹر جبکہ داسو ڈیم 77 کلومیٹر جائے وقوعہ سے دور ہے، تباہ ہونےوالی بس دوسری سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی ،خودکش دھماکے سے گاڑی300 فٹ گہرائی میں جاگری۔

رپورٹ کے مطابق چینی قافلے میں شامل تمام بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے، تحقیقات کرنے والے اداروں نے خودکش بمبار کے زیراستعمال گاڑی کے ٹکڑے بھی حاصل کرلئے۔