لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے مسائل کے فوری حل کیلئے 35 رکنی ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی تشکیل دےدی۔رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے کنوینر جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو کمیٹی کاسیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی لاہور میں عبدالعلیم خان، سردار ایاز صادق ،چودھری وسیم قادر ،ملک افضل کھوکھر ،ملک سیف الملوک کھوکھر ،عطا اللہ تارڈ ،عون چودھری ،سمیع اللہ خان، غزالی سلیم بٹ ،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ، خواجہ عمران نذیر ،سہیل شوکت بٹ ، ملک غلام حبیب اعوان ،خواجہ سلمان رفیق، ملک وحید، ملک اسد علی کھوکھر ،ملک شہباز علی کھوکھر ،میاں عمران جاوید ،انس محمود ،عرفان شفیع کھوکھر ،ملک فیصل ایوب کھوکھر ،ملک خالد پرویز کھوکھر ،میاں مرغوب احمد ،بلال یاسین ،ذیشان ملک، طلحہ برکی، راشد نصراللہ ، صبغت اللہ سلطان شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی میں ڈی آئی جی آپریشنز، صوبائی اور وفاقی محکموں کے نمائندوں ،سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو شامل کیاگیا۔ کوارڈی نیشن کمیٹی عوامی فلاحی منصوبوں کی مانیٹرنگ کریگی جبکہ سروس ڈلیوری کیلئے عوامی شکایت کا فوری ازالہ کرنے کی پابند ہوگی۔کمیٹی لاہور میں امن و امان، انتظامی امور کی انجام دیہی میں کردارادا کرے گی،کوارڈی نیشن کمیٹی ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرائیگی ،ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کا تعین اورشہر کی ترقی سے متعلق اہداف کا تعین کریگی۔
لاہور میں مسائل کے فوری حل کیلئے 35 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل
















