رمضان المبارک کا آخری عشرہ،50 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد

مکہ مکرمہ (مشرق نیوز) دنیا بھر سے 50 لاکھ سے زائد افراد رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ حرمین شرمین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق 50 ہزار سے زائد زائرین اعتکاف میں بیٹھیں گے جبکہ سعودی عرب کی دیگر مساجد میں بھی بڑی تعداد میں لوگ اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ رمضان میں زائرین صرف ایک بار عمرہ ادا کرسکیں گے۔ سربراہ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کہ زائرین کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر افرادی اور تکنیکی سہولتیں بڑھادی گئی ہیں۔