کمشنر گوجرانوالہ کی کاوش سے پولٹری کے نرخوں میں کمی

گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد)کمشنر نوید حیدر شیرازی کی کاوش سے پولٹری کے نرخوں میں کمی کر دی گئی۔اس ضمن میں پولٹری ایسوسی ایشن کی کمشنر سے ملاقات میں پولٹری کے نرخ میں کمی کی یقین دہائی کرائی گئی۔

کمشنر،ڈپٹی کمشنر طارق قریشی،پولٹری ایسوسی ایشن اور محکمہ لائیو سٹاک کے اشتراک سے پولٹری کی نئی قیمتیں مقررکر دی گئیں جوکہ روزانہ کی بنیاد پر طے کی جائیں گی۔یہ بات کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن نوید حیدر شیرازی نے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی،ڈپٹی کمشنر طارق قریشی،ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ ڈویثرن ڈاکٹر ساجد اقبال،ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈم صائمہ ارم سید کے علاو پولٹری ایسوسی ایشن کے افراد اجلاس میں شریک تھے۔

کمشنرکی خصوصی کاوش سے پولٹری کی قیمت لاہور اور فیصل آباد سے 3روپے کم مقرر کی گئی۔لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 634روپے جبکہ گوجرانوالہ میں 631 روپے ہے۔اورمضان بازار میں مرغی کاگوشت 25روپے مزید کمی کے ساتھ دستیاب ہے۔اسی طرح انڈے بھی فی درجن مارکیٹ سے6روپے فی درجن کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ سبزیوں، پھلوں اور اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کا رحجان تیزی سے جاری ہےگوجرانوالہ میں برائلر (فی کلوگرام) تھوک 421 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔