اوکاڑہ،ایف بی آر کے چھاپے،4کروڑ کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

اوکاڑہ:(شہروز علی) اوکاڑہ ایف بی آر کے مختلف مارکیٹوں میں چھاپے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ پکڑ لئے۔

بتایاگیا ہے ایف بی آر کے چیف کمشنر سرمدقریشی،کمشنر ساہیوال عاطف اور کمشنر اوکاڑہ عبدالزاق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اوکاڑہ کی مختلف مارکیٹوں میں چھاپے مار کر مختلف برانڈ کے 4کروڑ روپے سے زائد مالیت کےنان کسٹم پیڈ سگریٹ پکڑ کر قبضہ میں لے لئے۔

ایف بی آر افسروں نے کہا سگریٹ کا بزنس کرنے والوں پر حکومت نے ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کا نفاذ کر رکھا ہے مگر سگریٹ کا کاروبار کرنے والے ٹیکس بچانے کے لئے مختلف طریقوں سے سگریٹ مارکیٹوں میں فروخت کرتے ہیں جس سے حکومتی خزانے کو ٹیکس کی مد میں بھاری نقصان پہنچتا ہے،چھوٹے دکاندارایسے سگریٹ نہ خریدیں اور نہ ہی فروخت کریں۔

ایف بی آر ایس سگریٹ ساز فیکٹریوں کے مالکان کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے جو حکومت کا ٹیکس چوری کرتے ہیں، ایف بی آر نے کروڑوں روپے مالیت کے نان ڈیوٹی ادائیگی کے سگریٹ نذر آتش کرا دئیے۔