بااثر افراد نے پولیس سے ملک کر سید خاندان پر عرصہ حیات تنگ کر دیا

لودھراں:(بیورورپورٹ) بااثر افراد نے پولیس سے ملک کر سید خاندان پر عرصہ حیات تنگ کر دیا۔

تھانہ صدر لودھراں کے علاقے موضع راجہ پور کی رہائشی صنم دختر جعفر شاہ نے اپنے چچا نذیر شاہ اور پھوپھی شبانہ کےساتھ لودھراں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سید ہیں اور ہمارے مخالفین بلوچ برادری کے زمان خان،بہاول خان، عبدالجبار، عبدالستار وغیرہ نے سال 2022میں میری دو بہنوں ام البنین اور عظمی کو اغوا کر لیاجن کی واپسی کےلئے معززین علاقہ کے پاس جاتے رہے میری بہنوں کو واپس کروا دیں آخر تھک ہار کر میرے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے بلوچ خاندان زمان بلوچ کی بیوی اور اس کے بیٹے کو قتل کر دیا اور پولیس نے قتل کا مقدمہ میرے والد جعفر شاہ اور بھائی وسیم کے خلاف درج کر لیا۔

صنم نے الزام لگایاپولیس نے قتل کے نامزد ملزمان کو پکڑنے کیلئے ہمارے خاندان کے مردوں کے علاوہ خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ۔پکڑنے کے بعد مختلف ڈیروں پر رکھ کر توہین آمیز رویہ اختیار کرکے مبینہ لاکھوں روپے رشوت بھی لی اور ان کے گھروں سے بھی سامان اٹھا کر لے گئے۔ پولیس نے قتل کے الزام میں میرے بے گناہ والد جعفر شاہ اور میرے بھائی وسیم کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے مگر میری اغوا ہونے والی بہنوں کو ملزمان سے بازیاب نہیں کرایا اگر پولیس پہلے ہی بازیاب کرا دیتی تو غیرت کے نام پر قتل نہ ہوتے اب ہم نے عدالت عالیہ میں ریٹ دیر کی تو پولیس نے میری ایک بہن عظمی کے اغوا کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر پولیس نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ عظمی اس کی بہن پیدا ہی نہیں ہوئی۔

خاتون نے کہاعظمیٰ کا برتھ سرٹیفکیٹ لینے کے لیے یونین کونسل راجہ پور گئے تو سیکرٹری یونین کونسل راجہ پور ملک اللہ ڈتہ نے ہم سے مبینہ طور ایک لاکھ روپے رشوت لینے کے باوجود سیاسی دباو¿ کی وجہ سے ہمیں برتھ سرٹیفکیٹ نہیں دیا،وزیراعلیٰ،آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے پولیس جس نے اپنی غلطیوں اور لاپرواہی کو چھپانے کے لیے عدالت میں غلط بیانی کی ہے اور پولیس کی وجہ سے غیرت کے نام پر دو افراد کا قتل ہوا ہے اس کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور میری بہن عظمی بی بی کو بازیاب کروایا جائے۔