گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)ایس ایچ او باغبانپورہ سب انسپکٹر زبیر سیال نے اپنی پولیس ٹےموں کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذیشان عرف شانی ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔
دوران تفتےش ملزمان کے قبضہ سے چھ عدد موٹرسائیکلیں، ایک عدد ویگن ٹیوٹا، تین لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی اور دو عدد پسٹل تین بور برآمد کر لیے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں ذیشان(سرغنہ گینگ)، اسرار اور نبیل شامل ہیں۔سی پی او نے ایس ایچ او باغبانپورہ سب انسپکٹر زبیر سیال اور انکی پولیس ٹیموں کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی ۔
گوجرانوالہ ، شانی ڈکیت گینگ کے3ارکان گرفتار
















