ڈسکہ:(شاہد اقبال)بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی امداد میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، روزہ دار خواتین گھنٹوں لائنوں میں کھڑا رہنے کے باوجود امداد سے محروم ، متعدد روزہ دارخواتین کی طبیعت خراب ہوگئی ۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ڈسکہ جناح چوک میں قائم سنٹر میںامداد کیلئے آنے والی خواتین نے بتایا کہ ہم سحری کے وقت سے لائن میں کھڑی ہیں مگر پورا دن گزر جانے کے باوجود ہماری باری نہیں آرہی دور درواز دیہات سے آنے والی خواتین نے بتایاکہ ہم کئی روزسے چکر لگارہی ہیں مگرا بھی تک امداد سے محروم ہیں امداد حاصل کرنے والی چند خواتین نے کٹوتی کرنے کا بھی انکشاف کیا مستحق خواتین نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ڈسکہ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
















