قصور:(مہر حسن حسین ) شہریوں کو پتنگ بازی کیخلاف مہم میں قاتل ڈور سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر بھی اپنا نا ہونگی،خونی کھیل پتنگ بازی کیخلاف آپریشن جاری ہے، والدین اپنے بچوں کو خونی کھیل پتنگ بازی سے روک کر پولیس کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار اقبال حمید ڈی ایس پی ٹریفک قصور نے شہرکے مختلف چوکوں میں پتنگ بازی کیخلاف آگاہی مہم کے دوران عوام کو موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈ لگوانے اور دیگر ضروری آگاہی دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سٹی انچارج میاں سیف الرحمن اور دیگر ٹریفک عملہ بھی ساتھ تھا۔
اقبال حمید ڈی ایس پی ٹریفک قصور نے مزید کہا آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور کے واضح احکامات میں خونی کھیل پتنگ بازی کیخلاف آپریشن میں گرفتاریاں اورایف آئی آرزدرج کرنے کا سلسلہ جاری ہے، والدین اپنے بچوں کو خونی کھیل پتنگ بازی سے روکیں اور پولیس کا ساتھ دیں، دوسری جانب عوام کو قاتل ڈور سے بچانے کیلئے آگاہی مہم قصور بھر میں جاری ہے جس کیلئے موٹربائیک پر سیفٹی راڈز لگانے کی تلقین کی جارہی ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی کیلئے شہر بھر کی مین شاہرات پر انکروچمنٹ کیخلاف میونسپل کارپوریشن کیساتھ ملکر آپریشن بھی جاری ہے تاکہ شہری انکروچمنٹ کے باعث ہونے والی مشکلات سے بچ سکیں۔
والدین بچوں کو پتنگ بازی سے روکیں : ڈی ایس پی ٹریفک قصور
















