پلانٹ فار پاکستان مہم، ساہیوال میں مقررہ ہدف حاصل

ساہیوال:(بےورورپورٹ)ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ کا پلانٹ فار پاکستان مہم کا جائزہ لینے کےلئے تحصیل ساہیوال کی یونین کونسل نمبر12فرید ٹاون اور 89/6Rیونین کونسل نمبر42 کا دورہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اکرام خان بھی ہمراہ تھے۔

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ نے پلانٹ فار پاکستان مہم کا جائزہ لینے کےلئے تحصیل ساہیوال کی یونین کونسل نمبر12فرید ٹاون اور 89/6Rیونین کونسل نمبر42 کا دورہ کیا اور مہم کے تحت پودے لگائے،پلانٹ فار پاکستان مہم کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا ساہیوال میں مقررہ ہدف کا100.39فیصد، اوکاڑہ میں 104.65فیصد جبکہ ضلع پاکپتن میں 139.42فیصد حاصل کر لیا گیا ہے، انہوں نے مقررہ ٹارگٹ سے زائد کا حصول یقینی بنانے پرمحکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران و اہلکاران کی کاوشوں کو سراہا اور ہدایت کی کہ لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال بھی کی جائے۔