صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کرلیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کرلیا۔

صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا، قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16ویںقومی اسمبلی کا دوسرا اجلاس ہوگا۔