سمندری:مغوی بھائی کی بازیابی کیلئے آئی 2 بہنیں اغوا

سمندری: (شبیر احمد کسانہ )اغواءبھائی کی بایابی کےلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانیوالی رکشہ سوار دو سگی بہنوں کو تھانہ سٹی کے رقبہ سے کار سوار مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواءکر لیافحش حرکات کر تے رہے ایک بہن موقع پاکر فرار ہونے میں کامیابی جبکہ دوسری کی بازیابی کےلئے وزیر اعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ کردیا۔

اڈا مرید والا کی رہائشی سعدیہ حسن دخترحسن ہارون نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان فاروق وغیرہ نے انکا بھائی رحمن کو بااثر افراد کی ملی بھگت سے اغواءکر کے چھپا رکھا ہے جسکی پیروی کےلئے ہم دونو ں بہنیں ستیانہ جاتی تھیں کہ اپنی بہن کے ہمراہ رکشہ میں سوار ستیانہ سے سمندری تھانہ سٹی کے رقبہ منی بائی پاس پر پہنچیںتو اچانک گاڑی نمبرZA-168ٹیوٹا کرولا اور APVمیں سوار فیصل صالح حیات ، سلیمان فلک پسران فلک بہادر ، فرخ بہادر ولد بشیر مسلح اسلحہ ساکنان محلہ اسلام آباد سمندری ،فاروق خاں ولد عالم خاں ، عاطف عثمان خاں ولد عطاءالحق ، عمران ولدشریف آتشیں اسلحہ ساکنان 131گ ب فیصل آبادماجد ولد زید ، محمد اکرم ولد شاہ ساکن 35گ ب فیصل آباد نے اغواءکر لیا اور اپنے ڈیرہ پر لے گئے۔

عر فان ولد یونس ، عثمان ولد فر زند ، ابرار ولد آفتاب ساکن فیصل آباد اور ندیم ولد رشید ساکن461گ ب سمندری پہلے سے ہی مو جود تھے کہ موقع پا کہ میں موقع پا کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی جبکہ میری بہن ابھی تک ملزمان کے قبضہ میں ہے میرئے بھائی کو اغواءکر نیوالے فاروق وغیرہ نے فرخ بہادر وغیرہ کی مدد سے ہمیں اغواءکیا اور اغواءکے بعد فیصل صالح حیات اور عر فان میرئے ساتھ فحش حر کات کر تے رہے اور ہماررا پرس چھین لیا جس میں 27000ہزار روپے تھے بے بس سعدیہ حسن نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے اور میری بہن کی بازیابی کو یقینی بنا کر ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔