لاہور (خبرنگار) ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے اعدادوشمار کے مطابق واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی لاہور لیسکو کا سب سے بڑا نادہندہ ہے جس کے ذمہ 3ارب 88کروڑ60لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، ٹی ایم اے داتا گنج بخش48کروڑ66لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، ٹی ایم اے علامہ اقبال ٹا¶ن30کروڑ84لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، ٹی ایم اے قصور لیسکو کا 25کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،محکمہ ایریگیشن اینڈ پاور پنجاب 29کروڑ35لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ اسی طرح محکمہ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے ذمہ 12کروڑ63لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے ذمے 9کروڑ31لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، محکمہ ٹیپا کے ذمے 2کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور کے ذمہ 32کروڑ74لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میوزیم ایک کروڑ67لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، پنجاب پی ڈبلیو ڈی4 کروڑ86لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،پنجاب بلڈنگز لیسکو کا 3 کروڑ95لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ دوسری طرف ترجمان لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور پاور ڈویژن کی جانب سے متعدد بار لیسکو کی کار کردگی کو سراہا گیا ہے،ترجمان لیسکو کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران ریکوری 97فیصد رہی،لیسکو ای آر پی سسٹم کے تحت تمام سامان کی فراہمی کر رہا ہے جبکہ نئے کنکشنوں کیلئے میٹر ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جارہے ہیں، لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ انسداد بجلی چوری مہم کے دوران 65ہزار سے زائد ملزمان کو پکڑا گیا ہے جس میں لیسکو کے 59اہلکار بھی شامل تھے، لیسکو کی جانب سے ملزمان کو 3 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا جس میں سے 2ارب روپے سے زائد کی وصول کرلی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ لیسکو 18ہزار سے زائد ملازمین و افسران پر مشتمل ادارہ ہے جو کہ پنجاب کے 5اضلاع میں بجلی کی فراہمی کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ صارفین سے اپیل ہے کہ ادارے سے متعلق ہونیوالے کسی بھی منفی پروپیگنڈے کو نظر انداز کر دیں۔ علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 402ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے208کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11 کمرشل،4زرعی،2انڈسٹریل اور385ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو4لاکھ17 ہزار5سو74 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت97لاکھ91 ہزار2سو49 روپے ہے۔ دریں اثناء ڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے اصغر کی زیرنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے 181 ویں روز 379 نا دہندگان سے6.55 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔
لیسکو کے نادہندہ وفاقی اور صوبائی اداروں کی فہرست جاری،بجلی چوری کیخلاف بھی کریک ڈاﺅن
















