فیصل آباد: ( سید صداقت علی شاہ) ایس ایس پی انویسٹی گیشن رائے اجمل نے انکشاف کیا ہے سی آئی اے کی خصوصی ٹیموں نے 5 بین الصوبائی کار ، موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ چور گینگ گرفتار کر کے چار کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی 22 کاریں ، 2 کیری ڈبے ، 150 موٹر سائیکلیں اور چھ لوڈر رکشے برآمد کر لئے۔
پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن رائے اجمل نے کہاگرفتار گینگز میں وسیم ، ظفرعرف ظفری ، شمس الرحمان ، اللہ دتہ عرف دتو اور بشارت گینگ شامل ہیں، گرفتار ملزمان صوابی کا وحدت خان اور مردان کا رہائشی طاہر خان ملک بھر کے کار چوروں سے مسروقہ گاڑیاں خرید کر پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جعلی رجسٹریشن اور چیسز نمبر لگوا کر فروخت کرتے رہے ہیں۔
ملزموں نے مالاکنڈ ، کراچی اور لاہورمیں گاڑیاں فروخت کی تھیں، اس کے علاوہ ملزم وسیم متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے، گرفتار ملزمان میں سے اکثر ریکارڈ یافتہ عادی مجرم ہیں، پریس کانفرنس کے دوران برآمد کی گئی گاڑیاں مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔
فیصل آباد:5 بین الصوبائی کار ، موٹر سائیکل ، لوڈر رکشہ چور گینگ گرفتار

















