اسلام آباد :(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے کچے کے ڈاکوو¿ں کی مجرمانہ کارروائیوں میں شدت پر گہری تشویش کااظہار کردیا، ترجمان نے اپنے بیان میں کہاریاست دستوری طور پر شہریوں کے جان و مال کی سلامتی بلاتفریق یقینی بنانے کی پابند ہے،عوامی مینڈیٹ پر کھلے ڈاکے کے ذریعے پکے کے ڈاکوو¿ں کے اقتدار میں آتے ہی کچے کے ڈاکووں کی کارروائیوں میں شدت کی اطلاعات تشویشناک ہےں،لاقانونیت و قانون کے امتیازی نفاذ کے نتیجے میں جمہور بدترین استحصال اور ظلم و فسطائیت کے حصار میں ہیں۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا مرکز، پنجاب اور سندھ کی حکومتوں میں بیٹھے پکے کے ڈاکو، کچے کے ڈاکووں کی سرپرستی ترک کرکے عوامی جان و مال کی سلامتی و تحفظ یقینی بنائیں۔
ادھرترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاکچے کے ڈاکوو¿ں کی کارروائیاں قابل افسوس ہیں،مظلوموں کی چیخ وپکار بھی حکمرانوں کو سنائی نہیں دے رہی،ترجمان جے یوآئی نے کہاڈاکووں کی کارروائیوں سے لگتا ہے حکومتی ذرائع بالواسطہ یا بلاواسطہ سرپرستی کررہے ہیں،معلوم نہیں ریاست ایسے مجرموں کے سامنے کب تک سر جھکا کر کھڑی رہے گی۔
جمہور بدترین ظلم و فسطائیت کے حصار میں ہیں، پی ٹی آئی

















