ساہیوال فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، خلاف ورزی پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

ساہیوال:(بےورورپورٹ)عوام تک معیاری خوراک پہچانے کےلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مسلسل کارروائیاں جاری،ساہیوال،اوکاڑہ میں ہوٹلز،ڈسٹی بیوٹر یونٹ سمیت کئی فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد،73 لٹر غیر معیاری مشروبات،10 کلو مضر صحت مٹھائی تلف کردی گئی۔

کالج چوک ساہیوال میں معروف ریسٹورنٹ کو ایکسپائری کاربونیٹڈ ڈرنکس رکھنے،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 15 ہزار جبکہ فرید ٹاون میں ملک شاپ کو دودھ کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے اور چیچہ وطنی میں بیکری کو کھانے پینے کی اشیاءڈھانپ کر نہ رکھنے پر یکساں 10 ہزار روپے جرمانے کیے گئے۔

ملتان روڈ ساہیوال میں ہوٹل کو کھانوں کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزاءکی ملاوٹ کرنے پر 10 ہزار جبکہ پاکپتن چوک،نور شاہ روڈ پر واقع 2 پان شاپ کو ایکسپائرڈ مشروبات بیچنے پر 12 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔رینالہ خورد میں ڈسٹری بیوٹر یونٹ کو ایکسپائری پروڈکٹس رکھنے پر 20 ہزارروپے جرمانہ عائدکردیاگیا۔