کچہ ہندوستان نہیں پاکستان میں ہے، ڈاکوو¿ں کیخلاف فوری آپریشن کیاجائے،سراج الحق


صادق آباد:(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کچہ ہندوستان نہیں پاکستان میں ہے، ڈاکووں کیخلاف فوری آپریشن کیاجائے۔

لنڈ گینگ کے ہاتھوں قتل کیے گئے صادق آباد کے نوجوان شہری اور جماعت اسلامی کے کارکن احسن فاروق کی نماز جنازہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہانگران دور میں اربوں خرچ کرکے کچہ آپریشن کا ڈرامہ رچایا گیا، صوبائی حکومتیں کچے کے ڈاکوو¿ں کیخلاف ناکام ہو چکیں، جماعت اسلامی کے 2 کارکن لنڈ گینگ کے ہاتھوں قتل ہوگئے، رحیم یار خان ،صادق آباد میں ڈاکو راج کے خاتمے کےلئے وزیر اعظم، آرمی چیف اور پولیس اپنا کردار ادا کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکچہ ہندوستان نہیں پاکستان میں ہے، فورسز کے پاس جہاز ، ٹینک ، لانچر ، راکٹ سبھی ہیں، پولیس کو ڈاکوو¿ں کے ٹھکانوں اور ناموں کا بھی پتہ ہے ، کارروائی کی جائے۔