سیالکوٹ: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے الیکشن میں اختلافات پرشہدا کو شامل کرنا گھٹیا عمل،پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط ملک دشمنی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہامیر علی میں دہشتگرد واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، دہشتگردی کےخلاف جنگ لڑنے کےلئے اتحاد ضروری ہے، قربانیاں دینے والے محسن ہیں،شہدا کےخلاف ایک سیاسی جماعت نے سوشل میڈیا پرمہم چلائی، شہادتوں کا مذاق اڑایا، وطن کےساتھ اس سے بڑی ملک دشمنی ہو ہی نہیں سکتی۔
وزیر دفاع نے کہاملک شہدا کی قربانیوں سے قائم ہے،الیکشن میں اختلافات پر شہدا کو شامل کرنا انتہائی گھٹیا عمل ہے، ایک سیاسی جماعت اپنی شناخت کھوچکی، بے نام پارٹی ہے، نہ جانے کون پارٹی چلا رہا ہے،کون ملک سے باہر بیٹھ کر گالیاں دے رہا ہے،ملک کی خیر مانگنے کی بجائے بد دعائیں دیتے ہیں، آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، بے نام پارٹی کااقتدار اپنے کرتوتوں کی وجہ سے گیا۔
پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط ملک دشمنی ہے، خواجہ آصف
















