معاشی بحران کے باوجود پاکستانی فوج بڑا خطرہ ہے، بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف

نئی دہلی :(مشرق نیوز)بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے شدید معاشی بحران کے باوجود پاکستانی فوج بھارت کےلئے بڑا خطرہ ہے۔

نئی دہلی میں مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا پاکستان کے معاشی بحران و دیگر خرابیوں سے فوج کی صلاحیت و مہارت پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوا،بدستور مضبوط اور بھارت کےلئے خطرہ ہے،بھارت کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے اور چیلنج ہی کسی قوم کو مضبوط بناتے ہیں۔

ایک سوال پر انیل چوہان نے کہا چین کا عروج بڑا چیلنج ہے، دونوں پڑوسیوں کے عزائم اچھی طرح جانتے اورلاحق خطرات کا بھی اچھی طرح علم ہے،ہتھیاروں کے نئے نظام و نئی نئی ٹیکنالوجیز اپنانے کےساتھ نئی حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی۔