چیچہ وطنی:(سلطان مصطفائی)چیچہ وطنی شہر اور گردونواح میں اشیاءخوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں، آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔
شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روز مرہ میں استعمال ہونے والی کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کی زندگیاں مشکل بنا دی ہیں ،پھل، سبزیاں، گھی، دالیں ، آٹا، چینی سمیت دیگر اشیاءکی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ،عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے، انہوں نے حکومت سے مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
چیچہ وطنی:اشیائے خورو نوش کی قیمتیںآسمان پر جاپہنچیں ،انتظامیہ غائب
















