میکلوڈگنج :(سردار مبشر لبانہ ) ماہ صیام کے آتے ہی میکلوڈ گنج میں ناجائز منافع خوری عروج پر پہنچ چکی ہے۔ بڑا گوشت سرکاری نرخوں سے 200 روپے زائد میں فروخت ہو رہا ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں میں کمی لانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہیں۔
بڑا گوشت سرکاری لسٹ کے مطابق 600 جبکہ فروخت 800 روپے میں عام فروخت ہورہا ہے۔برائلر سرکاری ریٹ کے مطابق 555 جبکہ فروخت 700 روپے فی کلو ہورہا ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی اپنا حصہ وصول کرکے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
میکلوڈ گنج میں ناجائز منافع خوری عروج پر،گوشت غریب کی پہنچ سے دور
















