اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے پھر ڈومور کامطالبہ کردیا،معاشی ٹیم سے مذاکرات کی اندورنی کہانی کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے نئے پروگرام کےلئے مزید اقدامات کامطالبہ کرتے ہوئے کہابجلی و گیس چوری ختم کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات میں وزارت خزانہ، توانائی ،ایف بی آر حکام نے شرکت کی،وزیرتوانائی مصدق ملک نے مشن کو بریفنگ دی،حکومت نے بجلی و گیس کے گردشی قرض منجمد رکھنے کی یقین دہانی کرائی ،آئی ایم ایف نے حکومتی ڈسکوز کی انتظامیہ نجی شعبے کو دینے کا ٹائم فریم مانگ لیا اورزیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بل وصولی آوٹ سورس کرنے ،کیپٹوپاورپلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے کہاحکومتی شعبے میں 4 بڑے پلانٹس مکمل استعداد پر چلائیں اورایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن تیزی سے مکمل کی جائے،ایف بی آر ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ٹیکس وصولی بڑھانے کےلئے عملے کی بجائے ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے پر اتفاق ہوا،حکام نے رواں مالی سال ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے آئی ایم ایف کو زراعت، دکانوں ،رئیل سٹیٹ سے پورا ٹیکس وصولی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔
قبل ازیںآئی ایم ایف وفد نے وزیرتوانائی، ایف بی آر، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام حکام سے ملاقاتیں کیں،ایف بی آر حکام نے ٹیکس ایڈمنسٹریشن وپالیسی پربریفنگ دی،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے عالمی مارکیٹ میں کموڈٹی پرائس مستحکم و پاکستان میں نرخ بڑھنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی جلد ختم ،رئیل سٹیٹ سیکٹر، مینوفیکچرر شعبے اور ریٹیلرز پر ٹیکس اقدامات کا مطالبہ کردیا۔
وفد نے کہا رئیل سٹیٹ سیکٹر میں بہت پوٹینشل ہے بہت عرصے سے کوششیں کی جارہی ہیں مگر ٹیکس نیٹ میں نہیں لایا جارہا ،ٹیکس نیٹ میں لانے کےلئے کام کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کے افتتاحی سیشن میں آئی ایم ایف وفد نے وفاقی وزیرخزانہ کومنصب سنبھالنے پر مبارکباد دی،وزیر خزانہ اورنگزیب نے آئی ایم ایف کےساتھ مثبت پیشرفت کے عزم کا اظہار کیا، آئی ایم ایف نے پروگرام پر عملدرآمد پر نگران حکومت کی کوششوں کو سراہا،ملاقات میں دونوں جانب سے مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ،پاکستان نے تمام ترجیحی نکات پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرادی اوراصلاحات جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔
بعدازاںوزارت خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کی وزیر خزانہ اورنگزیب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا،اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد کا خیر مقدم اوراقتصادی ترقی و استحکام کے اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کرنے کے عزم کا اظہارکیا، آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے وزیر خزانہ کو تقرری پر مبارکباد دی،وز ارت خزانہ نے کہامشن کےساتھ مجموعی معاشی انڈیکیٹرز، مالیاتی استحکام پر حکومتی کوششوں پر بات چیت ہوئی، ادارہ جاتی اصلاحات، توانائی شعبے و حکومتی اداروں کی گورننس پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا،وزیر خزانہ نے دوسرے جائزے کے دوران نتیجہ خیز ملاقاتوں کی امید ظاہر کردی۔
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر
خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظام صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستان میں شعبہ ماہی گیری کی ترقی و سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ
پاک، بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی
بلاول کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، رہائشگاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: صدر شی جن پنگ
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماوں کو قتل کرنے پر غور
وزیراعظم شہباز شریف کی این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کا عمل تیز کرنیکی ہدایت


















