وزیرآباد:( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مولانا ظفر علی خاں بائی پاس چوک سمیت جی ٹی روڈ کارپٹ جگہ جگہ سے خراب ہو گیا، بڑے بڑے کھڈے پڑنے سے گاڑیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگیں، حادثات معمول بن گئے۔
لنگیانوالی موڑ کے قریب پلی کی مرمت کیلئے شروع کیا گیا کام سست روی کا شکار، ٹریفک کی لمبی قطاریں لگنا اور حادثات معمول بن گئے۔ روزانہ کی بنیاد پر گوجرانوالہ گکھڑ سے وزیرآباد آنے جانے والے افراد سخت ذہنی تناو کا شکار رہنے لگے۔نیشنل ہائی وے سے حکومت کو ماہانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کی آمدن ہوتی ہے اس کے باوجود روڈ کی خستہ حالت کی طرف بروقت مناسب توجہ نہیں دی جاتی جس سے عوام الناس کو روڈ پر سفر میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا اور اکثر حادثات رونما ہوتے ہیں۔
مولانا ظفر علی خاں بائی پاس چوک کے قریب کارپٹ ٹوٹا ہوا اور کھڈے پڑ گئے جو حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ جی ٹی روڈ پر موڑ لنگیانوالی کے قریب عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کی شکار روڈ کو بارہا مرتبہ شکایات کے بعد دوبارہ تعمیر کیلئے کام شروع کیا گیا ہے گزشتہ دو ماہ سے جاری کام پر تاحال مکمل نہ ہوسکا جبکہ ابھی دوسری سائیڈ کی پلی بھی نئے سرے سے بنے گی۔ جس سے شہریوں کو سفر میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے اعلی حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیرآباد:مولانا ظفر علی خاں بائی چوک چوک سمیت جی ٹی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

















