اسلام آباد (مشرق نیوز) اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سات، آٹھ سالوں سے عالمی معیار کی جیولن نہیں ملی، جو عالمی معیار کی جیولن تھی وہ اب جواب دے چکی ہے۔ایک انٹرویو میں ارشد ندیم نے کہا کہ پیرس اولمپکس کیلئے مقامی جیولن کے ساتھ ٹریننگ کر رہا ہوں، لوکل اور غیرمعیاری جیولن سے انجری کا خطرہ ہے، ورلڈ لیول کی جیولن 7 سے 8 لاکھ روپے کی آتی ہے، عالمی مقابلوں کیلئے کم از کم پانچ چھ جیولن ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ میری اور نیرج چوپڑا کی ٹریننگ میں زمین آسمان کا فرق ہے، مجھے ٹریننگ کیلئے گراونڈ میسر نہیں ہوتا، کبھی کوئی ایونٹ ہوتا ہے کبھی کوئی، دائیں کہنی اور بائیں گھٹنے کی سرجری کے بعد گزشتہ ماہ دائیں گھٹنے کی سرجری کرائی ہے۔ارشد ندیم نے کہا کہ ری ہیب کے ساتھ ساتھ اب ٹریننگ شروع کر دی ہے، ایک ماہ تک مکمل ردہم میں آجاوں گا، پیرس اولمپکس ٹارگٹ ہے، دوسری مرتبہ کوالیفائی کیا ہے، اولمپکس سے پہلے تیاری کے لیے ایک دو ایونٹس مل جائیں گے، جلد ٹریننگ کیلئے جنوبی افریقہ بھی جا رہا ہوں۔
سات ،آٹھ سالوں سے عالمی معیار کی جیولن نہیں ملی، ارشد ندیم کا انکشاف
















