اوکاڑہ: (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آر یو جے پاکستان کے قائدین کا سینئر صحافی شیخ گلفام علی(مر حوم) کی وفات پر اظہار تعزیت، سٹی پریس کلب اوکاڑہ میں دعائے مغفرت کی گئی۔
آر یو جے پاکستان کے رہنما و سٹی پریس کلب اوکاڑہ کے سابق چیئرمین شیخ گلفام علی قادری (مرحوم) کی وفات پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے سینئر نائب صدر سید طاہر احمد شاہ، سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل، سیکرٹری اطلاعات سید شہزاد حسین نقوی، سیکرٹری سوشل میڈیا اویس اسلم مغل، صدر بلوچستان طاہر علی شاہ، صدر سندھ عادل علی، جنرل سیکرٹری سندھ شہبازعلی اسدی نے سٹی پریس کلب اوکاڑہ آ کر عہدیداروںسے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کےلئے دعائے مغفرت کی۔
سینئر نائب صدر سید طاہر احمد شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا شیخ گلفام علی (مر حوم) کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
آر یو جے کا سینئر صحافی شیخ گلفام علی کی وفات پر اظہار تعزیت
















