مصر میں اخوان کے سربراہ محمد بدیع سمیت 8 رہنماوں کو سزائے موت

قاہرہ:(مشرق نیوز)مصر میں اخوان کے سربراہ محمد بدیع سمیت 8 رہنماوں کو سزائے موت سنادی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کے 58 افراد کو سزائیں سنائیں،سربراہ محمد بدیع اور نائب سربراہ محمود عزت سمیت 8 رہنماوں کو سزائے موت ،دیگر افراد میں سے کچھ عمر قید، 6 افراد 15 ،7 کو10 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔

ایمرجنسی کے تحت قائم انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزموں کو جون تا اگست 2013 میں سابق منتخب مصری صدر مرسی کے حق میں دھرنے ، مظاہرے کرنے، انتشار پھیلانے، تخریب کاری اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزا سنائی،21 ملزموں کو مقدمات سے بری کردیا ۔