لاہور (اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان ورکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمر ایوب وزارت عظمی کا الیکشن ہار کر دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔عمر ایوب اپنی حد میں رہیں،وزیراعلی مریم نواز شریف کا نام لینے سے گریز کریں۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب عظمی بخاری نے عمر ایوب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک فساد ہر وقت لاشوں کی تلاش میں رہتی ہے،اور جھوٹا پراپیگنڈا کرتی ہے۔ عمر ایوب کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی کارکردگی سے پی ٹی آئی کا خوف دن رات بڑھتا رہیگا۔پی ٹی آئی والوں کو ابھی سے دن میں تارے اور رات میں ڈرانے خواب نظر آنا آنے شروع ہو گئے ہیں۔
عمر ایوب حد میں رہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کا نام لینے سے گریز کریں:عظمیٰ بخاری

















