قاہرہ (مشرق نیوز) مصری وزیر خارجہ نے کہاہے کہ غزہ جنگ فلسطینی کاز کو ختم کرنے کا منظم منصوبہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے عرب وزرائے خارجہ کے غزہ کی جنگ پر ریاض میں منعقدہ اجلاس میں کہی۔مصری وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ میں کشیدگی بحیرہ احمر اور باب المندب تک پھیل گئی ہے۔اجلاس میں سیکریٹری خارجہ خلیج تعاون کونسل نے غزہ میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔اجلاس میں اردن اور مراکش کے وزرائے خارجہ نے بھی شرکت کی۔
غزہ جنگ فلسطینی کاز ختم کرنے کا منظم منصوبہ ہے:مصری وزیر خارجہ
















