وزیراعلیٰ کے حکم پر ”ستھرا پنجاب“مہم کا آغاز کر دیا ، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

چنیوٹ :(رانا وقاص ) ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ''ستھرا پنجاب'' مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنرزتحصیلوں میں مہم پر عملدرآمد کے لئے سرگرم ہیں جبکہ سیوریج اور ڈرینج لائنز کی صفائی پروگرام کے تحت تمام سٹاف متحرک ہو گیا ہے جبکہ مسنگ مین ہولز کی تبدیلی کے لئے تیز رفتار اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ستھرا پنجاب مہم کے تحت کھلی جگہوں سے کوڑے کے ڈھیر مکمل طور پر ختم کیے جا رہے ہیں،شہروں کی خوبصورتی کیلئے بھرپور شجر کاری کی جا رہی ہے اور موسم بہار کی مناسبت ضلع بھر میں دستیاب جگہوں پر پودے لگائے جا رہے ہیں،تمام گرین بیلٹس پر گھاس اور پھولدار پودے لگائے اور مونو منٹس کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے،تمام شاہرات اور اندرون شہروں میں ایل ای ڈی لائٹس کی بحالی اور سٹریٹ لائٹس کو فنگشنل کیا جا رہا ہے۔

آصف رضا نے کہا مارکیٹوں میں دکانداروں، مارکیٹ کمیٹیوں اور انجمن تاجران کے ذریعے لوگوں کو صفائی بارے آگاہ کیا جارہا ہے جبکہ عوامی پارکوں، کھیل کے میدانوں اور خریداری مراکز میں بھی صفائی مہم کی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ شہری اپنی گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھے میں عملہ صفائی سے تعاون کریں۔