اسرائیل جنگ بندی پر مشروط راضی ، حماس کی ”ہاں“کاانتظار

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)قطر مذاکرات میں اہم پیشرفت،اسرائیل جنگ بندی پر راضی،گیند حماس کے کورٹ میں پھینک دی۔

سینئر امریکی اہلکار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے اکثر نکات پر اتفاق کرلیا اگر حماس راضی ہو جائے تو غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی جلد ممکن ہے،گیند اب حماس رہنماوں کے کورٹ میں ہے۔

عرب نیوز کے مطابق غزہ میں امریکی فوج کی جانب سے انسانی امداد گرائے جانے کے بعد اسرائیل فوری طور پر جنگ بندی پر راضی ہوا،بائیڈن انتظامیہ کے سینئر اہلکار نے کہا6 ہفتوں میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کام کیا جائے گا، 6 ہفتے کی جنگ بندی کے دوران یرغمالیوں کی رہائی اور محصور ساحلی علاقوں میں امداد کی فراہمی کو ممکن بنایا جائےگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کےلئے بات چیت کا پہلا دور مکمل ہو چکا ، حتمی فیصلہ دوسرے مرحلے میں ہوگا۔