واشنگٹن (مشرق نیوز) کیا جو بائیڈن امریکہ کا دوبارہ صدر بننے میں ناکام ہوں گے؟ امریکی جریدے ٹائمز نے سروے جاری کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ سروے کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف تیزی سے بڑھنے لگا ہے، 48 فیصد ووٹرز ڈونلڈ ٹرمپ اور 43فیصد جوبائیڈن کو ووٹ دینے کے حامی ہیں۔ڈیموکریٹس کی بڑی تعداد بھی جو بائیڈن کی پرفارمنس سے غیر مطمئن ہے، بائیڈن کے بجائے کسی اور کو صدارتی امیدوار دیکھنے کی خواہش مند ہے۔امریکہ میں صدارتی الیکشن نومبر میں ہوگا، جو بائیڈن کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کا سیلاب روکنا چیلنج ہے۔
بائیڈن امریکہ کا دوبارہ صدر بننے میں ناکام ہوں گے؟سروے جاری
















