کہاں کہاں گورنرز فائنل ہوں گے،ن لیگ سے بات طے ہے:بلاول بھٹو

اسلام آباد،لاہور (بیورورپورٹ،سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے جہاں جہاں مسلم لیگ ن سے بات نہیں ہوئی اور معاہدہ نہیں ہوا تو وہاں متحدہ قومی موومنٹ کو موقع ملے گا،پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہا جا رہا ہے پیپلزپارٹی کوکامران ٹیسوری کے گورنرسندھ ہونے پراعتراضات ہیں؟اس پر بلاول نے جواب دیا ہماری کسی ایک شخص سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں ہے، ن لیگ سے ہماری بات چیت فائنل ہوئی ہے کہ کہاں کہاں گورنرز فائنل ہوں گے، جہاں جہاں ن لیگ سے بات نہیں ہوئی اور معاہدہ نہیں ہوا وہاں ایم کیو ایم کو موقع مل جائے گا علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے سینٹ کی خالی ہونے والی نشستوں کےلئے درخواستیں طلب کرلیں،انہوں نے ہدایت کی اراکین سینٹ جو مختلف اسمبلیوں میں منتخب ہو چکے کی سینٹ کی خالی نشستوں کے درخواستیں 3مارچ تک ارسال کی جائیں ،درخواستیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے نام ہوں گی دریں اثناءپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے پنجاب کے امور سے متعلق 2رکنی کمیٹی قائم کر دی، آصف علی زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2رکنی کمیٹی میں ندیم افضل چن اور سید قاسم علی گیلانی شامل ہیں ۔