وزیر آباد شہر کا سیوریج سسٹم تباہ، گٹر ابل پڑے، وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ

وزیرآباد: (تحصیل رپورٹر) مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم مکمل بند، شہر وزیرآباد کچی آبادیوں سے بد تر مناظر پیش کرنے لگا،آفیسرز دفاتر تک محدود وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ،افسران مبینہ طور پر جیب اور معدے بھرنے کی فکر کے باعث عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو گئے،شہری سراپا احتجاج،فریاد لے کر کدھر جائیں۔ وزیرآباد ضلع بننے کے بعد ترقیاتی کام ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی بجائے الٹی گنگا بہنی شروع ہو گئی۔کئی علاقوں میں سیوریج سسٹم بد ترین صورتحال اختیار کر گیا۔

سڑکوں پر گلیوں میں سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہونے لگا۔گلیوں سڑکوں پر سے راہگیروں کا گزرنا محال ہو گیا۔سینٹری ورکرز کے جتنے بھی متعلقہ افسران سپروائزرز عدم دلچسپی کے باعث سب لمبی تان کر سوگئے۔ شہری شکایات لیکر دفاتر میں جاتے ہیں سیٹ پر براجمان صاحب جی سنی ان سنی کر دیتے ہیں۔عوام کے زخموں پر کوئی ذمہ دار آفیسر مرہم پٹی رکھنے کو تیار نہیں بلکہ نمک مرچ لگانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔محلہ جلال پورہ،محلہ نبی بخش،جناح کالونی،الہ آباد،پیر مٹھا روڈ،نظام آباد،مسلم روڈ،رحیم پورہ،پاک ٹاو¿ن،نظام آباد،نئی بستی،بستی قدرت آباد اور وزیرآباد شہر کے اندرون گلی محلوں،مین با زار اور شاہراہوں پر سیوریج کا گندہ پانی کھڑا جھیل کا منظر پیش کررہا ہے۔

انتظامیہ کو چاہئے کہ گندے پانی کی نکاسی بجائے سڑکوں پر کشتیاں لگادیں تاکہ پانی سے گزرنے میں سے آسانی ہوسکے۔ جس کی وجہ سے موجودہ حالات میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک دو دن کی بات ہو تو گزارا کیا جا سکتا ہے لیکن یہاں شہر بھر میں کئی ماہ سے صفائیکی ابتر صورتحال ہے۔شہری،سیاسی وسماجہ حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈی سی گوجرانوالہ صورتحال کا فوری نوٹس لیکر غیر زمہ داران آفیسرز کو فی الفور تبدیل کرکے ایماندار،فرض شناس افسران اور عملہ تعینات کرنے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے کا مطالبہ کیا ہے۔