ظفروال: ( طارق اسحاق)مسلم لیگ(ن)کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے پی ٹی آئی نے انتشار پھیلایا تو سختی سے نمٹا جائے گا ،پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی میں مثبت کردار ادا کریں، مریم نواز کے وزیر اعلیٰ بننے پر عوام سے کئے وعدوں کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔
ڈیرہ مشتاق خان باغ میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا الیکشن میں عوام نے تقسیم شدہ مینڈیٹ دیا مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں اکثریت ملی اور مرکز میں مخلوط حکومت بنانا پڑی پی ٹی آئی کو تین صوبوں نے مسترد کر دیا پی ٹی آئی کو صرف کے پی کے میں مینڈیٹ ملا ہے پاکستان کے امن و سکون اور استحکام کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے مل کر سب نے گرداب سے نکالنا ہے ، ملک میں صنعت ، زراعت اور برآمدات کو بڑھانا ہے انتشار پھیلانے والے دشمن کے آلہ کار ہوں گے۔
پی ٹی آئی نے انتشار پھیلایا تو سختی سے نمٹا جائے گا ،احسن اقبال
















