جعفر مندوخیل گورنر بلوچستان، راحیلہ درانی کو سپیکر بنانے پر اتفاق

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)شیخ جعفر مندوخیل گورنر بلوچستان، راحیلہ درانی کو سپیکر بنانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

صوبے میں حکومت سازی کے معاملات کےلئے ن لیگ کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں نو منتخب لیگی اراکین نے کہا صوبائی کابینہ میں ن لیگ کو اہم وزارتیں و مشیر کے عہدے زیادہ سے زیادہ ملنے چاہئیں،بعض لیگی اراکین نے بلوچستان عوامی پارٹی کو حکومت میں شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔