لاہور (خبرنگار) راوی زون میں انکروچمنٹ انسپکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے تجاوزات مافیا سرکاری املاک پر قابض، شاہدرہ، لاجپت روڈ، دولت خان روڈ، کوٹ شہاب الدین، مین جی ٹی روڈ، مقبرہ جہانگیر سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات مافیا نے اپنے پنجے گاڑ دئیے۔ شہریوں کا کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق راوی زون کی حدود شاہدرہ، لاجپت روڈ، دولت خان روڈ، کوٹ شہاب الدین، مین جی ٹی روڈ، مقبرہ جہانگیر سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات مافیا نے سرکاری املاک پر اپنے قبضے جما رکھے ہیں جس کے باعث رستے سکڑ ر رہ گئے ہیں اور رستے تنگ ہو جانے کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے لیکن متعلقہ افسران شہریوں کی مشکلات کو دور کرنے کے بجائے مبینہ طور پر تجاوزات مافیا کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے۔ شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ راوی زون کے علاقہ میں لگے تجاوازت کو ختم کروا کر شہریوں کی مشکلات کو ختم کیا جائے۔
راوی زون میں تجاوزات کی بھرمار، راستے بند، شہری شدید اذیت میں مبتلا

















