ایرانی فورسز کی کارروائی ،جیش العدل کا سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک

تہران:(مشرق نیوز)ایران کی کارروائی،دہشتگرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ اسماعیل شاہ بخش ہلاک ہوگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبے سیستان بارڈرکے قریب ایرانی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی،کارروائی کے دوران جیش العدل کاسرغنہ اسماعیل شاہ بخش ساتھی سمیت مارا گیا،اسماعیل شاہ بخش جنوب مشرقی ایران میں حالیہ دہشتگرد حملوں کا مرکزی مجرم تھا۔